Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف امن کی فاختہ لے کر لاہور آمد

شائع 08 اکتوبر 2019 01:46pm

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مودی کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف ملک گیر سفر شروع کرکے آواز بلند کرنے والے محمد اسماعیل امن کی فاختہ لے کر لاہور پہنچ گئے۔شہریوں نے انہیں بے حد محبت اور پیار سے نوازا۔

 کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے محمد اسماعیل امن کی فاختہ لے کر شور کوٹ سے لاہور پہنچ گیا۔ چار افراد پر مشتمل قافلہ اور یہ فاختہ بین الاقوامی برادی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی جانب مبذول کروانے کیلئے آزاد کشمیر بھی جائے گا۔

 شہریوں نے بھی شہری محمد اسماعیل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے امن کا سفیر قرار دیا ہے۔

 امن کی فاختہ نے آٹھ دن میں شور کوٹ سے لاہور تک کا سفر کیا ہے۔