Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کشمیر کی صورتحال پر آزادی مارچ کے شرکاء کا دھرنا

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2019 02:44pm

مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن ، کرفیو کے خاتمے اور حق خودارادیت دینے کا مطالبہ زورپکڑگیا،آزادی مارچ کے شرکاء نے چکوٹھی سیزفائرلائن کے قریب جسکول کے مقام پر تیسرے روز بھی پڑاؤ ڈال رکھا ہے ،

 جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام بھمبرسے شروع ہونے والا آزادی مارچ کا چکوٹھی سے چھ کلومیٹر دور جسکول کے مقام پردھرنا جاری ہے۔

 سرد موسم اور راستے میں کھڑی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی، کرفیو کا خاتمہ اور حق خودارادیت کے  وعدے پر عملدرآمد کیلئے یہاں پہنچے ہیں ۔

لبریشن فرنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممالک کے نمائندوں سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔