Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

“تحریک انصاف کی حکومت عوام نے بنائی کوئی مائی کا لال گرا نہیں سکتا”

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2019 01:23pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام نے بنائی کوئی مائی کا لال گرا نہیں سکتا ، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو نہیں آئیں گے ،عوام کوپتا ہے یہ ملک دشمنی ہے۔

 اوورسیزپاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں سہولت کاؤنٹر کا افتتاح کردیاگیا، جہاں سمندر پار پاکستانی جائیداد کے قبضے اور عدالت التواء سمیت دیگر شکایات درج کروا سکیں گے۔

 وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی زلفی بخاری نے پولیس سینٹرمیں قائم سہولت کاونٹرکا افتتاح کیا۔

 مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے کسی بھی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جا رہی ہے نہ ہی مدارس کے نصاب میں تبدیلی کی ، تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ مولانا صاحب 27 اکتوبرکو اسلام آباد آئیں گے، عوام جانتی ہے یہ ملک دشمن ہیں۔

 اعجاز شاہ نے کہاکہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے مدینہ کی ریاست بنائے کی بات کی ، تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے آئی کوئی مائی کا لال گرا نہیں سکتا۔

 معاون خصوصی زلفی بخاری نے کاؤنٹر کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایاکہ اوورسیزمنسٹری کا اسٹاف بھی اس سینٹرمیں تعینات کیا جائے گا۔