Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسرا ٹی 20: سری لنکن کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں کیوں اترے؟

شائع 08 اکتوبر 2019 12:00pm

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو کے والد کے انتقال کی وجہ سے سری لنکن کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو کے والد نہال فرنینڈو انتقال کرگئے تھے جس کی خبر پیر کی صبح 7 بجے انہوں نے ایک رپورٹر کو دی۔

ہیرن فرنینڈو کے والد کے انتقال پر سری لنکن بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ وہ سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں۔

سری لنکن وزیر کھیل کے والد نہال فرنینڈو کی عمر 69 برس تھی، وہ گزشتہ کچھ روز سے علالت کے باعث ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کی آخری رسومات آج بروز منگل کو سری لنکن وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے ادا کردی گئیں۔