Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے اپنے شوہر کا سَر اُبال دیا، خبر جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

شائع 08 اکتوبر 2019 06:01am

میڈرڈ: اسپین میں چند ماہ قبل ایک خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کر ڈالا اور اس کا سر کاٹ کر اپنے پاس رکھ کر لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔ گزشتہ دنوں وہ خاتون اپنی ہی ایک غلطی کی وجہ سے پکڑی گئیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مقتول جیسس برانڈا اسپین کے شہر کاسترو ارڈیالیس کا رہنے والا تھا۔ اسے اس کی 61 سالہ بیوی ماریا ڈیل کارمین مرینو گومیز نے قتل کیا اور اس کا سر کاٹ کر اپنے پاس رکھ کر لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی اورپولیس کو اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروا دی۔

بعد ازاں اس خاتون نے اپنے شوہر کے سر کو پانی میں ابالا اور فوائل پیپر میں لپیٹ کر ایک باکس میں ڈال کر گھر میں رکھ لیا۔

جب پولیس کو مقتول کا دھڑ ملا تو خاتون کو خدشہ لاحق ہوا کہ پولیس گھر کی تلاشی لے گی چنانچہ اس نے وہ باکس اٹھا کر اپنی ایک دوست کو دے دیا۔ اس نے اپنی دوست کو بتایا کہ اس باکس میں "جنسی کھلونے" ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ یہ پولیس کے ہاتھ لگیں چنانچہ انہیں کچھ دنوں کے لیے اپنے گھر میں رکھ لو۔

تاہم اس باکس میں سے عجیب سی بدبو آرہی تھی جس پر اس کی دوست نے اسے کھول کر دیکھا تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

پولیس نے اس خاتون کے گھر سے مقتول کا سر برآمد کرنے کے بعد ماریا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ماریا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد اسے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے اپنے شوہر کو کیوں قتل کیا۔