Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے والے جیالے کی شامت

شائع 08 اکتوبر 2019 03:55am

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے گارڈ نے آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے والے جیالے کا گریبان پکڑ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جیالا پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اتنے میں ان کے گارڈ نے جیالے کا گریبان پکڑ کر اسے پیچھے دھکیلا۔

اس موقع پر اور بھی کئی کارکنان موجود تھے جو نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ گارڈ نے جیالے کارکن کو کہا کہ تمہیں نظر نہیں آتا یہاں لیڈیز کھڑی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین مختلف قسم کی آراء کا اظہار کیا۔ کسی نے گارڈ کے اس اقدام کو درست قرار دے دیا جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہی وہ کارکن ہیں جن کی بنیاد پرسیاسی رہنما اسمبلیوں کے اندر بیٹھتے ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: