Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان:ریکروٹس کی بس پر خودکش حملہ، ہلاکتیں 10 ہوگئیں

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2019 08:12pm

افغانستان میں فورسز میں بھرتی کیلئے جانیوالے امیدواروں کی بس پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

یہ حملہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں ریکروٹس کی بس پر کیا گیا، جس میں دس ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ستائیس زخمی ہوئے، ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

بس کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکا خیز مواد رکشے میں رکھ کر استعمال کیاگیا۔

دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے جس کےبعد افغانستان میں طالبان کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی ہے ، اور پہلے پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان نے حملہ کرکے قبضہ بھی کرلیا تھا اور کارروائی میں چھیالیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تاہم اب پاکستان کی میزبانی میں ایک مرتبہ پھر طالبان اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور طالبان نے بھی امریکا سے مذاکرات بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔