Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی سرکار کی آمر سے تشبیہہ

شائع 07 اکتوبر 2019 07:08pm

مودی سرکار پر اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے سخت تنقید کی  جارہی ہے اور اب مودی حکومت کو آمر سے تشبیہہ دی جانے لگی ہے ۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے آخرکار حقیقت بتادی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آمرانہ ریاست بن گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے دور میں اختلاف کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جارہا ہے ۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں آزادی اظہار رائے ختم ہوگئی ہے اور یہ دنیا سے  پوشیدہ نہیں رہا ہے۔

انہوں نے معروف شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی مذمت کی۔ ان معروف شخصیات نے ہجومی تشدد کیخلاف مودی سرکار کو خط لکھا تھا جس میں زور دیا گیا تھا کہ حکومت اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔