Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

مودی سرکار کا ایک اور بھانڈا پھوٹ گیا

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2019 06:50pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوگیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کا ایک اور بھانڈا پھوڑ دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل عالمی برادری کے سامنے بھی حقائق لایا ہے ، ایمنسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلواما واقعہ بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافے کا سبب بنا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہجومی تشدد کے براہ راست شکار مسلمان تھے اور ان واقعات کے دوران متاثرین کوہجوم کی جانب سے متاثرین کو مجبور کیا گیا کہ وہ پاکستان مخالف نعرے بازی کریں ۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق بہھتر واقعات بھارت میں ہجومی تشدد کے پیش آئے۔ رپورٹ میں رواں سال چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز واقعات کے اعدادوشمار بھی پیش کیے گئے اور بتایا گیا کہ اس نوعیت کے ایک سو اکیاسی واقعات بھارت میں پیش آئے۔