Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

لودھراں: نوبیاہتا دلہن قیمتی زیورات اور نقدی لے کر فرار

شائع 07 اکتوبر 2019 03:10pm

لودھراں: نوبایتا دلہن شادی کے بعد قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔ لودھراں میں شہری کو موبائل فون پر دوستی کے بعد شادی مہنگی پڑ گئی،۔

نوبیاہتا دلہن ناہید شادی کے آٹھ روز بعد ہی گھر سے فرار ہوگئی، ناہید شادی کے 8 روز بعد ہی گھر سے تمام قیمتی سامان زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئی۔

 دولہا صدمے سے بے حال ہو کر اسپتال جا پہنچا ناہید اختر نے فون پر دوستی کرکے شادی کی آفر کی، حبیب ریحان نامی متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ  یہ لوگ شادیوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹتے ہیں،۔

ناہید نے اب تک مبینہ طور پر 12 نکاح کیئے ہیں، حبیب ناہید 6 مختلف افراد پر زیادتی کے الزام میں مقدمات درج کرواچکی ہے، پولیس نے حبیب کا مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔