Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں کی ایف بی آر کو ڈیڈلائن

شائع 07 اکتوبر 2019 03:06pm
کاروبار

مرکزی تنظیم تاجران نے شناختی کارڈ کی شرط اورویلیو ایڈٹ ٹیکس ختم کرنے کے لیئے ایف بی آر کو تین روز کی ڈیڈ لائن دیدی۔

تاجروں نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پردس اکتوبرکوملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

اسلام آباد میں تاجر کنونشن کے بعد تاجروں نے ایف بی آرکی جانب احتجاجی مارچ کیا۔

تاہم پولیس نے خاردار تاریں لگا کر نادرا چوک پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد مظاہرین نے چوک میں ہی احتجاجی دھرنا دیا۔ تاجروں اورایف بی آرحکام کے درمیان مذاکرات کے بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاشف چویدری نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو تین روز بعد پورے ملک کو بند کردیں گے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے لیے کام کرنا مشکل ہوگیا۔