Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

چئیرمین نیب کے والدین کا قتل، سزائے موت پانے والے ملزمان بری

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2019 12:42pm

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان بری کردئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کیا۔

بری ہونے والوں میں چئیرمین نیب جاوید اقبال کے سوتیلے بھائی نوید اقبال سمیت دیگر دو ملزمان عباس اور امین بھی شامل ہیں۔ ملزمان پر 2011 میں لین دین کے تنازع پر والدین کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

جاوید اقبال کے والد سابق ڈی آئی جی پنجاب پولیس عبدالمجید اور والدہ زرینہ بی بی کو 2011ء میں قتل کردیا گیا تھا۔

دولت کی لالچ میں والدین کے قتل کے الزام میں جاوید اقبال کے سوتیلے بھائی نوید اقبال اور اس کے تین ساتھیوں عباس شاکر اور امین علی کو گرفتار کیا گیا۔

ماتحت عدالت نے تینوں ملزمان کو دو، دو بار سزائے موت اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی تھی۔