Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سعودی عرب: غیر ملکی مردوخواتین کو ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

شائع 05 اکتوبر 2019 04:42pm

سعودی عرب میں غیر ملکی مردو خواتین کو کمرے میں ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی، اب انہیں ہوٹل میں کمرے کی بکنگ کیلئے شادی شدہ ہونے یا نہ ہونے کے کسی بھی قسم کے ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ تبدیلی سعودی عرب میں سیاحوں کیلئے نیا پالیسی کے اعلان کے بعد کی گئی ہے۔

اس اقدام کے بعد سعودی عرب میں نہ صرف خواتین کیلئے تنہا سفر کرنا آسان ہوگیا ہے بلکہ اب غیر شادی شدہ غیر ملکی سیاح جوڑے خلیجی ملک میں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

سیاحت سے متعلق سعودی کمیشن نے بھی ایک جریدے میں شائع ہونیوالی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ہوٹلوں میں کسی بھی سعودی کو کمرہ لینے کیلئے اپنی شناخت دکھانا ضروری ہوگی اور اسہی طرح تمام سعودی خواتین بھی تنہا کسی بھی ہوٹل کے کمرے میں اپنی شناخت دکھا کر رہ سکتی ہیں تاہم اس شرط کا اطلاق غیر ملکیوں پر نہیں ہوگا۔

سعودی عرب میں انتالیس ممالک کے سیاحوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا مقصد سعودی معیشت کا تنوع ہے۔

سعودی عرب میں معاشرتی ضابطے رائج ہے اور نامحرم مردوخواتین کو پبلک مقامات پر ملنے پر سخت سزا دی جاتی رہی ہے۔ لیکن سعودی ولی عہد کی نئی معاشی اصلاحات کےبعد سیاحوں سے متعلق پالیسی سمیت کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔