سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 150 روپے کی کمی
کاروبار
کراچی: گزشتہ کچھ دنوں سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 150 روپے کمی ہوگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی کے ساتھ اب فی تولہ سونا 87 ہزار 600 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے ساتھ 75 ہزار 103 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فی اونس سونا 15 سو 5 ڈالر پر آگیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.