Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: طالبات میں برقعے تقسیم کیے گئے

شائع 05 اکتوبر 2019 02:39pm

مردان میں سکول طالبات میں برقع تقسیم کیا گیا ہے۔ مردان کے تحصیل چینہ میں سابق ڈسٹرکٹ ممبر نے فنڈز کا انوکھا استعمال کیا ہے ۔

رستم کے علاقے چینہ میں سکول کی طالبات میں برقعوں کی تقسیم کی گئی ہے،مردان کی تحصیل چینہ میں سابق ڈسٹرکٹ ممبر نے فنڈز کا انوکھا استعمال کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی طالبات میں برقعوں کی تقسیم کی۔

ضلعی کونسل کے سابق رکن کی جانب سے 90 طالبات کو برقعے دئیے گئے۔سابق ڈسٹرکٹ ممبر مظفر شاہ کے مطابق اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے وہ پسند کرتے ہیں  کہ لڑکیاں برقعے پہنیں اور یہ علاقے کی روایت بھی ہے ۔

تاہم دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ کچھ طالبات  پھٹے ہوئے برقعوں میں آتی تھیں اس سے قبل ہم نے طلبا میں یونیفارمز بھی تقسیم کئے تھے ۔