Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: گٹکا کھانے پر 5لاکھ تک جرمانہ اور 6 سال قید

شائع 05 اکتوبر 2019 02:13pm

سندھ میں گٹکا کھانے والے پر پانچ لاکھ تک جرمانے اور چھ سال تک قید کا بل پیش کردیا گیا۔

سندھ میں گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا شکنجہ تیار کرلیا گیا۔اس حوالے سے بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب لال منہ والا جیل جائےگا جبکہ گٹکےکا استعمال عوامی مقامات،کالجزاوراسکولز میں ممنوع قراردے دیا گیا ہے۔

عوامی مقامات پرگٹکا کھانےاورفروخت کرنےوالابھی گرفت میں ہوگا۔ بل کی منظوری کے بعد بغیروارنٹ کہیں بھی چھپاماراجاسکتاہے۔

گٹکا کھانےوالےپرایک سے5لاکھ روپےتک کا جرمانہ ہوگااور ایک سال سے6سال تک قید ہوسکتی ہے۔