Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

امریکا اور طالبان میں مذاکرات اختتام پذیر

شائع 05 اکتوبر 2019 02:09pm
File Photo

اسلام آباد: امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ادوارختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوگئے جبکہ افغان طالبان کا وفد آج روانہ ہوگا۔

 گزشتہ  پاکستانی حکام سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا, اعلامیے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا سے مذاکرات بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغان مسئلے کے جلد پرُ امن حل کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کا وقت ہے اور  افغانستان میں مستقل امن کے لیے پاکستان تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔  پاکستان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام اور افغان طالبان کے وفد کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی تھی ۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بارہ رکنی افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبد الغنی برادر نے کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں مستقل امن پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے اور پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کے پیچیدہ مسئلے کا فوجی حل نہیں۔  افغانستان میں امن و مفاہمت کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں کی شمولیت واحد راستہ ہے، افغان عوام، نمائندوں، اسٹیک ہولڈرز میں بات چیت مستقل امن کی راہ نکال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایک سال سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر رہا ہے اور پاکستان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے