Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

سولہ سالہ نوجوان پراسرار بیماری کے باعث غیرمعمولی موٹاپے کا شکار

شائع 05 اکتوبر 2019 03:11am

سرگودھا: سولہ سال کا نثار نامی نوجوان پراسرار بیماری کے باعث غیرمعمولی طور پر موٹاپے کا شکار ہوگیا، چلنا پھرنا تو درکنار نثار کسی کی مدد کے بغیر اُٹھ بیٹھ بھی نہیں سکتا۔

 نثار احمد کا وزن 200 کلو گرام ہے، جو سرگودھا کے گاؤں 107 جنوبی کا  رہائشی ہے۔

 نثار 8 برس کی عمر میں پراسرار بیماری کا شکار ہوا اور پھر اسکا وزن بڑھتا ہی گیا، چلنا پھرنا تو دور کی بات اسے اٹھنے بیٹھنے کیلئے بھی سہارا چاہئے۔

 نثار کا کہنا ہے کہ کوئی اسے اس اذیت ناک زندگی سے نجات دلوادے۔ اپنے جگر گوشہ کو اس حالت میں دیکھ کر ماں باپ کا ہر پل کرب میں گزرتا ہے۔