پی ٹی آئی رہنما کا کتا زخمی، غریب کاشتکار مقدمے کے خوف سے روپوش
سناواں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کا کتا زخمی کرنے پر غریب کاشتکار کے خلاف تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کرادیا، غریب کاشتکار مقدمہ کے خوف سے روپوش ہوگیا۔
سنانواں کے علاقے کھر غربی میں ملک غلام مصطفیٰ کھر کا ملازم 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے لڑاکا کتے کو واک کرارہا تھا۔ سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل سوار کتے سے جاٹکرایا۔ حادثے میں قیمتی کتا اور موٹر سائیکل سوار دونوں زخمی ہوگئے۔
ملک غلام مصطفیٰ کھر نے کتے کا طبی معائنہ کرایا اور میڈیکل رپورٹ پر غریب کاشتکار محمد اسماعیل کے خلاف تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کرادیا۔
مقدمہ درج ہونے پر موٹر سائیکل سوار اسماعیل گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگیا۔
یادرہے ملک غلام مصطفیٰ کھر کتے پالنے اور انہیں لڑوانے کے شوقین بھی ہیں۔
Comments are closed on this story.