Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

شائع 04 اکتوبر 2019 06:09pm
کاروبار

متحدہ عرب امارات رواں سال کے آخر تک پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

عرب میڈیا نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  یو اے ای رواں سال کے آخر تک پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سفیر کا کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری  آئل ریفائنری سیکٹر میں  ہوگی ۔اوراس منصوبہ کا آغاز حب میں  کیا جائے گا۔

اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہو گی۔

اماراتی سفیر نے مزید کہا ہے  کہ  اس پروجیکٹ پر کئی اجلاسوں کا انعقاد ہوچکا ہے اور  حتمی تفصیلات  فائنل کی جارہی ہیں۔  مبادلہ پیٹرولیم کے سی ای او نے چند ماہ قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اس حوالے سے ان کی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ اور اسکا افتتاح جلد کردیا جائے گا۔