Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، ورلڈ بینک

شائع 04 اکتوبر 2019 05:42pm
کاروبار

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اگلے 30 سالوں میں پاکستان کی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہا کہ حکومت ٹیکس سسٹم میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ مستحکم نظام کے ذریعے معیشت میں بہتری آسکتی ہے ۔

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگلے تیس سالوں میں پاکستان کی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا۔ پاکستان میں آبادی کا تناسب گروتھ ریٹ سے دوگنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کا شہر کراچی معیشت کا حب ہے، لیکن انفراسٹکچر سمیت بہت مسائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انویسمنٹ دیگر ساؤتھ ایشیا ممالک کی نسبت کم ہے۔ حکومت ٹیکس سسٹم میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ مستحکم نظام کے ذریعے معیشت میں بہتری آ سکتی ہے۔