پاکستان میں جنوبی ایشیا کی سب سے کم سرمایہ کاری کا انکشاف
جنوبی ایشیا میں سب سے کم سرمایہ کاری پاکستان میں ہورہی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے اعتراف کرلیا۔
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے کہا کہ پاکستان سے گزشتہ بیس سالوں میں چھ ارب ڈالربیرون ملک منتقل ہوئے۔ پاکستان میں ساؤتھ ایشین کنٹری ممالک کی نسبت سرمایہ کاری سب کم ہے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں ساؤتھ ایشین کنٹری ممالک کی نسبت سرمایہ کاری سب کم ہے۔ پاکستان سے ماضی میں پیسہ باہر گیا اور لوگوں نے بیرون ملک محفوظ ٹھکانے بنائے۔ گزشتہ 20 سال میں پاکستان سے سالانہ 6 ارب ڈالر بیرون ملک گئے۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے نظام بنائے گئے کہ بیرون ملک پیسہ پارک کیا جا سکے۔ انڈر انوائنسگ، منی لانڈرنگ سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہے۔
Comments are closed on this story.