Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے میزائل سے اپنے ہیلی کاپٹر کی تباہی، بھارتی فضائیہ شرمسار

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2019 04:42pm

بھارتی فضائیہ ستائیس فروری کو میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو گرانے پر شرمسار ہوگئی۔ ستائیس فروری کو پاکستان نے دو بھارتی فضائیہ کے مگ گرائے تھے اور ابھی نندن پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں اسکو بھارت کے حوالے کردی گیاتھا۔

اس موقعے پر میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر سری نگر میں گر کر تباہ ہوا ہے ، لیکن پھر میڈیا میں خبر دب گئی تھی۔ بھارت کی جانب سے بھی اس حادثے کو تسلیم کیا گیا تھا لیکن باضابطہ بیان میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

اب بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار سنگھ بہادریہ نے تسلیم کیا ہے کہ اپنی ہی فضائیہ کا چوپر گرانا ایک بڑی حماقت تھی اور اہم اسکو تسلیم کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے انکوائری گزشتہ ہفتے مکمل ہوچکی ہے۔ اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا اور اس حوالے سے انتظامی اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور اب پیش بندی بھی کی جارہی ہے کہ آئندہ مستقبل میں اس نوعیت کے سانحات نہ ہوسکیں۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہیں کہ سری نگر ایئر بیس پر ڈیفنس سسٹم  سے فرینڈلی فائر کے نتیجے میں چوپر گر کر تباہ ہوا تھا۔ کیونکہ متعلقہ افسر اس ہیلی کاپٹر کو دشمن کا چوپر غلطی سے سمجھ بیٹھا تھا۔

واضح رہے کہ یہ بھارتی فضائیہ کا چوپر دس منٹ بعد پرواز کے گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اسکا ملبہ بھی میڈیا میں منظر عام پر آیا تھا جس کو دیہاتیوں نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔