Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم سے کوئی خطرہ نہیں ہے، کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2019 04:41pm

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سجے گا، جس کیلئے جمعہ کے روز پاکستان اور سری لنکن کی ٹیموں نے جم کر پریکٹس بھی کی۔

لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی، جہاں دونوں کپتان جیت کیلئے پرامید نظر آئے۔

پریس کانفرنس میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی خوش آئند ہے، دونوں کیلئے کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

Image result for sarfraz ahmed press conference lahore

سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب خان اور عماد وسیم اہم بولرز ہیں، اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دی ہے اور اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی، مہمان ٹیم  میں اچھے کھلاڑی ہیں جو اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ون ڈے سیریز میں بھی سری لنکا نے ٹف ٹائم دیا تھا۔

کپتانی سے متعلق سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں بابر اعظم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Related image

دوسری جانب سری لنکن کپتان داسن شاناکا کہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے، جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں اہم کھلاڑی شامل نہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے، پاکستان ٹیم کا مقابلہ کریں گے۔

سری لنکن کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں یہاں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی، لاہور میں پہلے بھی آچکا ہوں یہاں بہت پیار ملتا ہے واپس جاکر سینئر کھلاڑیوں کو یہاں آنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Image result for dasun shanaka press conference

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کی شام ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے کراچی میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو صفر سے اپنے نام کی تھی، اس سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔