Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے ہماری خواتین کو بھی معاف نہیں کیا، بلاول

شائع 04 اکتوبر 2019 03:12pm

چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومت پرسخت تنقید کی ہے ، وہ بولے جھوٹے مقدمات بنے، ہماری خواتین کوبھی معاف نہیں کیا،عمران خان نے پارلیمان کوغیرفعال کردیا ہے ، آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرینگے لیکن دھرنے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا۔ 

 احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کہانیاں سنا رہا ہے، ابھی تک ریفرنس سے کچھ نہیں نکلا،آصف زرداری نے بغیرجرم گیارہ سال جیل میں گزارے بتایا جائے ہمارے گھرکی خواتین کا کیاجرم ہے ۔

بلاول بھٹونے حکومتی پالیسیوں پربھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم بتائیں پچاس لاکھ گھروں ، کروڑوں نوکریاں کہاں ہیں پریشان کاروباری طبقہ آرمی چیف سے التجا کررہا ہے عمران خان نے پارلیمان کوغیرفعال کردیا ہے۔

 چیرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جمہوری جدوجہد پرکسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیارنہیں ہے جمعیت علما اسلام کی بھرپورمدد کریںگے لیکن دھرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی تاہم پیپلزپارٹی بہت جلد جنوبی پنجاب کا رخ کرے گی۔

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے خلاف کیسز راولپنڈی کی عدالتوں میں لگانے کا بھی شکوہ کیا۔