Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، چین اور روس کی ‏کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2019 03:11pm
کاروبار

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے ، عمران خان کہتے ہیں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ‏ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کرکے اسے منافع بخش بنایا ‏جائے۔

 وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے اجلاس ‏ہوا۔ اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  وزیر نجکاری میاں محمد سومرو، چیئرمین بورڈ ‏آف ڈائریکٹرز پاکستان اسٹیل ملزعامر ممتاز و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ‏کی بحالی کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور کیا ‏گیا۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے چین اور روس کی ‏کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا ‏جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم  عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی حکومت کی اولین ‏ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے سرکاری خزانے پر بوجھ بننے والے ‏اس ادارے کی بحالی کو ماضی کی حکومتوں کی  جانب سے فراموش کیا جانا قوم پر ظلم کے ‏مترادف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کی سرکاری خزانے پر ہر ماہ پڑنے والے بوجھ کو ختم کیا جا ‏سکےاور ادارے کو فعال بنا یا جائے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر ‏سکے ۔حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کوبحال کرکے اسے منافع بخش بنایا ‏جائے۔