Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

اسلام آباد: نجی یونیورسٹی میں طالبعلم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

شائع 04 اکتوبر 2019 02:13pm

پندرہ دن میں تعلیمی ادارے میں طالب علم کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ  ہوا ہے۔ اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں طالب علم  دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ، یونیورسٹی ایمبولینس خراب جبکہ ریسکیو 1122 کی گاڑی کوسیکیورٹی نے اندرتعلیمی ادارے داخل نہ ہونے دیا جس کے باعث طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا۔

 طالب علم انعام کو دل کا دورہ پڑا  تو ڈیپارٹمنٹ کے باہر تڑپتا رہا۔ طالب علموں کا کہنا ہے خود ہسپتال لے جانے کے لیے طالب علم کی گاڑی کو سیکیورٹی  گارڈز نے روک لیا  جبکہ ٹیچر سے درخواست کی گئی تو ٹیچر نے اپنی گاڑی میں لے جانے سے انکارکردیا ۔

 طبی امداد نہ ملنے پرطالب علم جاں بحق ہوگیا ساتھی طلبہ کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید اجتجاج ریکٹر اور دیگر حکام دفاترکو تالے لگا کرگھروں کو چلے گئے ۔

۔ طلبہ نے مین گیٹ کے باہر اجتجاج کیا یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام گیٹس کو تالے لگوا دیئے بعدازاں طلبا نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔