Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

'مولانا اب 27 اکتوبر کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آجائیں'

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2019 07:39pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں،، احتساب کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس کی اندرونی کہانی آج نیوزنے حاصل کرلی ۔

اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے موجودہ معاشی صورتحال پربریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اوراپوزیشن کے احتجاج پربھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں ۔ مدارس اصلاحات پرمولانا زیادہ پریشان ہیں ، مدارس میں اصلاحات سے طلباء ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا احتساب کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اجلاس میں موجود اراکین نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اب 27 کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آجائیں۔