Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

صوفی گلوکارہ شازیہ خشک نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2019 02:52pm

پاکستان کی مشہور و معروف صوفی گلوکارہ شازیہ خشک نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر شوبز سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔

شازیہ خشک کا اپنے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اب مکمل اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور وہ اپنے اس فیصلے پر ہمیشہ قائم رہتے ہوئے دوبارہ شوبز میں قدم نہیں رکھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب فیصلہ کرچکی ہیں کہ انہیں اپنی باقی زندگی اسلام کی خدمت میں صَرف کرنی ہے۔

شازیہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کے فیصلے میں بھی ہمیشہ کی طرح سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں کیا اور پھر کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

انہوں نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے ہوئے کئی لاجواب گیت گائے، ان کے مشہور گیتوں میں 'لال میری پِت' اور 'دانے پہ دانا' شامل ہیں۔