Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے مزید اضافہ

شائع 04 اکتوبر 2019 12:20pm

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 87 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا اب 87 ہزار 750 روپے جبکہ دس گرام سونا 75 ہزار 231 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 1487 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد پہلے بھی قیمت میں 400 روپے اضافہ دیکھا گیا تھا۔