Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

رائن ٹینڈوسکیٹ نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی سے معذرت کرلی

شائع 03 اکتوبر 2019 06:36pm

نیدرلینڈ کے مایہ ناز کرکٹر رائن ٹینڈوسکیٹ نے پاکستان کے بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی سے معذرت کرلی، انہیں کم از کم ایک ہزار رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں کی فہرست میں سب سے زیادہ اوسط رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس فہرست کے مطابق ٹینڈوسکاٹے 67 کی اوسط کے ساتھ پہلے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 60 اعشاریہ 31 کی اوسط کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے نائب کپتان بابر اعظم 54 اعشاریہ 55 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رائن ٹینڈوسکاٹے نے اس فہرست کو دیکھ کر دونوں بلے بازوں سے معذرت کی یعنی وہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی بلے بازی کے معترف ہیں اور دونوں عظیم کھلاڑیوں کی عزت کرتے ہیں۔

ڈچ کرکٹر کے ردعمل پر سری لنکن کرکٹر دلشان مناویرا نے بھی انہیں داد دی۔

واضح رہے کہ رائن ٹینڈوسکاٹے نے حال ہی میں اپنی کاؤنٹی ایسکس کو تین سال میں دوسری مرتبہ ٹی انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوینٹی بلاسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔