Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ڈیٹرھ سالہ بچہ گھر کے باہر پیشاب کرنے پر قتل

شائع 03 اکتوبر 2019 06:12pm

بھارت میں ڈیڑھ سالہ بچے کو گھر کے باہر پیشاب کرنے پر پڑوسیوں نے قتل کردیا۔ مدھیا پردیش کے ساگر ضلع میں باپ اور بیٹی نے طیش میں آکر ڈیڑھ سالہ بچے کو قتل کردیا۔دونوں نے گھر کے باہر پیشاب کرنے پر بچے کو قتل کیا ہے۔

کہاجارہا ہے کہ ملزمان نے پہلے بچے کو پکڑا اور پھر اس کو چھڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تشدد کے بعد بچہ فوری ہلاک ہوگیا تھا یا بعد میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور ان کیخلاف کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔