Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

'او ہیلو میری بیوی ہے' حسن علی کا شاداب خان کو جواب

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2019 06:39pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر شاداب خان کی دوستی بے مثال ہے اور دونوں آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے شاداب سے سوال کیا گیا کہ 'وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں حسن علی کے بغیر پہلی بار کھیل رہے ہیں تو وہ کیسا محسوس کرتے ہیں'؟

شاداب خان نے صحافی کے اس سوال کا ہنستے ہوئے جواب دیا کہ 'ان کی حسن علی کے ساتھ دوستی میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی ہے جس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا'۔

بعدازاں شاداب خان نے اس کلپ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'دیکھ حسن ہماری دوستی پریسر میں بھی آگئی'۔

حسن علی نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'او ہیلو میری بیوی ہے۔۔۔ بہرحال شکریہ دوست، میں بھی آپ سب کو بہت مِس کر رہا ہوں'۔

اس سے قبل زینب عباس نے دونوں کھلاڑیوں کے برومانس کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، ذیل میں ملاحظہ کریں۔