Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

کراچی میں آج رات 12 بجے کے بعد سے شدید بارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2019 05:05pm

کراچی: مغربی سسٹم کراچی شہر میں داخل ہوگیا ہے، سسٹم کے زیر اثر اس وقت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے۔

سسٹم کے اثرات آج رات 12 بجے سے پہلے یا 12 کے بجے کے بعد شہر میں دِکھنا شروع ہوسکتے ہیں۔

آج رات کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کا آغاز شروع ہوجائے گا جبکہ کل اور پرسوں شہر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ تیز بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھنڈر اسٹورم بہت طاقتور ہونے کی صورت میں بارش موسلادھار اور آندھی شدید بھی ہوسکتی ہے۔

اس سسٹم کے دوران بارش کے ساتھ شہر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرے گی۔