Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینا فرض ہے، ترک اسپیکر

شائع 03 اکتوبر 2019 02:30pm

ترک اسپیکر مصطفی سینتاپ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ دینا ترکی کا فرض ہے۔ یہ بات انہوں نے ترک پارلیمنٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ترک پارلیمان کے اسپیکر نے ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ترکی کی جانب سے  فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی گئی ہے اور ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ترک عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

صدی قبل بھارتی مسلمانوں کی جانب سے ترکی کی جنگ میں حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے  ترک اسپیکر نے مزید کہا کہ ترکی عوام نے بھارتی مسلمانوں کی دوستی کو کبھی نہیں بھلایا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ دینے کو فرض قرار دیا۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد لاک ڈاون کی صورتحال جاری ہے۔ جس سے نہ صرف وہاں پر نظام زندگی معطل ہے بلکہ سیکڑوں سیاستدانوں کو بھی نظر بند رکھا گیا ہے۔