Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

شائع 03 اکتوبر 2019 02:11pm

پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔پرویز اشرف ، قمرزمان کائرہ، مصطفی نوازکھوکھر، فرحت اللہ بابراورنوید قمربھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ۔

ملاقات کے بعد کنوینئر رہبر کمیٹی اور جمعیت علما اسلام  کے رہنما اکرم درانی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ فوری نئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے جس میں فوج کا عمل دخل نہ ہو ، فرحت اللہ بابر کہتے ہیں اگرٹیکنوکریٹس کی حکومت لانے کی کوشش کی گئی تو قبول نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد اکرم درانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا فوری شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے جس میں فوج کا عمل دخل نہ ہو۔

فرخت اللہ بابر کا کہنا تھا موجودہ حکومت نہ صرف ناکام ہوچکی بلکہ بات اس سے بھی آگے نکل چکی۔ ان کا کہنا تھا اگر ٹیکنوکریٹس کی حکومت لانے کی کوشش کی گئی تو قبول نہیں کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے خاتمے اور جلد نئے شفاف کے انعقاد پر تمام اپوزیشن متحد ہے ۔