Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

کشمیر شہ رگ ہے، حق خود ارادیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2019 07:00pm

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہے، مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھایا گیا، شرکاء نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائی گئی ہیں۔