Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

زینب عباس کیا سرپرائز دینے جارہی ہیں؟

شائع 03 اکتوبر 2019 12:31pm

پاکستان کی معروف اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے اپنے ہنر کا لوہا منواکر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے اور اب انہوں نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں جو ممکنہ طور پر مشترکہ تعاون کے ذریعے عمل میں آسکتا ہے۔

زینب عباس کا کہنا ہے کہ ان کا یوٹیوب چینل جلد آنے والا ہے جس کے لئے شعیب اختر نے انہیں بھرپور حوصلہ دیا ہے۔

شعیب اختر نے ان سے سوال کیا کہ آپ بھارت، انگلینڈ، سری لنکا اور دیگر ممالک میں اتنی مشہور ہیں کہ ہر کوئی مجھ سے آپ کا ہی سوال کرتا ہے تو زینب نے جواب دیا کہ میں ایمانداری سے اپنا کام کرتی ہوں اور دینے والی رب کی ذات ہے۔

زینب عباس نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ آپ پوری دنیا گھومے ہیں اور ایک سے ایک حسین خاتون کو دیکھا ہے تو آپ کی نظر میں سب سے زیادہ خوبصورت کون؟ راولپنڈی ایکسپریس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک تو کترینہ کیف ہے جسے میں شروع سے بہن کہتا ہوں اور ایک مرینا خان ہیں۔

ان کا مزید کیا کہنا تھا، ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔