Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

قومی فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹاپ ٹین بولرز میں انٹری

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2019 11:43am

دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کردی، قومی فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہوگئے۔

محمد عامر نے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 درجے ترقی کی اور تیرہویں سے ساتویں نمبر پر آگئے۔

No photo description available.

محمد عامر نے سری لنکا کیخلاف دو میچوں میں چار وکٹیں لیں تھیں جبکہ اس سے قبل وہ عالمی کپ 2019 میں بھی انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔