Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفی

شائع 03 اکتوبر 2019 10:55am

‏لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نجی مصروفیات کے باعث مستعفی ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقررکردیا گیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز عہدے سے دستبردار ہوئے اور نجی مصروفیات کو وجہ قرار دے دیا۔

آئندہ ہفتے اپنے ملک نیوزی لینڈ لوٹ جائیں گے، مارک کولز نے 2017 میں ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی، ان کا معاہدہ 2020 ویمنز ورلڈکپ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا لیکن اس وقت ان کی فیملی کو ان کی ضرورت ہے۔

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کولز کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی، ان کے عہدے سے الگ ہونے کا افسوس ہوا۔