Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

اِکسٹھ سالہ خاتون نے ہمیشہ خوبصورت اور جوان رہنے کا نسخہ بتادیا

شائع 03 اکتوبر 2019 05:50am

پورٹ لینڈ: امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون نے عورتوں کو ہمیشہ خوبصورت اور جوان رہنے کا نسخہ بتادیا۔

بوبی پارکر ہال سمجھتی ہیں کہ وہ آج جتنی فٹ اور چست ہیں اتنی تو وہ 30 سال کی عمر میں بھی نہیں تھیں۔

بوبی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری بڑھتی عمر چھپانے کا حل نہیں ہے، بلکہ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔ صاف ستھرا کھانا کھانے اور وزن کم کرنے والی ورزش کے ذریعے کوئی بھی خاتون 60 سال کی عمر میں بھی جوان اور خوبصورت نظر آسکتی ہے۔

بوبی بتاتی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اتنی اسمارٹ نہیں تھیں بلکہ ان کا وزن بھی زیادہ تھا جس کے بعد انہوں نے 50 سال کی عمر میں ٹریننگ شروع کی جس کے باعث نہ صرف ان کا وزن کم ہوا بلکہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کو اپنی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بچے ، طلاق یا بیروزگاری جیسے عناصر ان پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں جس کے باعث ان کی زندگی بے رنگ ہوجاتی ہے، لیکن بڑھتی عمر اور اتنی ساری پریشانیوں کی عمر میں فٹنس ہی وہ واحد چیز ہے جو آپ کو پھر سے جوان بنادیتی ہے۔

اپنے زبردست لائف سٹائل اور بہترین فٹنس کے باعث بوبی پارکر 61 سال کی عمر میں فٹنس کے بہت سے مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں اور کئی مقابلے جیت چکی ہیں۔

بوبی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بکنی بھی پہن سکتی ہوں یا کسی مقابلے میں حصہ بھی لے سکتی ہوں لیکن اب ایسا ہورہا ہے اور یہ بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔