Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ویمن ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر ندا ڈار کیلئے بڑا اعزاز

شائع 02 اکتوبر 2019 05:42pm

پاکستان ویمن ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر ندا ڈار کیلئے بڑا اعزاز، وہ کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہونگی۔

ندا ڈار کا آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز سے معاہدہ طے پاگیا، وہ لیگ میں شرکت کیلئے 5 اکتوبر کو آسٹریلیا جائیں گی۔

ندا ڈار لیگ میں مصروفیات کی وجہ سے 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگی۔