Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں مسترد

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2019 03:13pm
فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور وزراء کے قلمدان کی تبدیلیوں کی خبروں پر حکومت کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تصدیق کرسکتا ہوں کہ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست مکمل غلط ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں دھڑے بندی کے لیے مسلسل غلط پیغامات پھیلا رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم نے بری کارکردگی دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔