Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2019 12:16pm

لاہور: سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سولہ شاہینوں کا انتخاب کرلیا گیا۔ احمد شہزاد، عمراکمل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے جبکہ امام الحق، عابد علی اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کا پول بنا رہے ہیں۔

اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز پانچ سے نو اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔