Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر غیر فعال، دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا

شائع 02 اکتوبر 2019 07:44am
سائنس

دنیا بھر میں صارفین کو مائیکرو بلاگنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

کروڑوں صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو ویڈیوز، خبروں اور اظہارِ رائے کیلئے استعمال کرتے ہیں، مختلف ممالک میں ٹوئٹر لوگوں کو مختلف پروگرامز کیلئے متحرک کرنے میں بھرپور کردار بھی ادا کرتا ہے جس کی تازہ ترین مثال کلائمیٹ چینج کے حوالے سے دنیا کے 156 ممالک میں ایک ہی روز مظاہرے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر غیر فعال ہونے کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صارفین کو ٹوئٹر اور ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور جلد تمام مسائل دور کردئیے جائیں گے۔