Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی وُڈ اداکار بریڈ پٹ اپنی "روحانی پیشوا" کے عشق میں مبتلا

شائع 02 اکتوبر 2019 06:54am

 دو ناکام شادیوں کے بعد ہالی وُڈ اداکار بریڈ پٹ کے حوالے سے ایک نئے معاشقے کی خبر گردش کرنے لگی ہے۔

بریڈ پٹ 2016 میں انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد کئی خواتین کے ساتھ نظر آئے، انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کرنے اور منشیات کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جسے کے بعد 2016 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس کے بعد کچھ کے ساتھ ان کے افیئر بھی منظر عام پر آئے، یہاں تک کہ انہیں سابقہ بیوی اہلیہ جینیفر آنسٹن کے ساتھ بھی گھومتے دیکھا گیا، مگر انہوں نے ان میں سے کسی کے ساتھ اپنے تعلق کو قبول نہ کیا۔

تاہم ابھی مغربی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق بریڈ پٹ کو اپنی روحانی پیشوا یا گرو ایک سکھ خاتون سے عشق ہوگیا ہے۔

سکھ روحانی پیشوا خاتون "ست ہری خالصا" اور بریڈ پٹ کے تعلقات کی خبریں انٹرنیشنل میڈیا پر تیزی سے سامنے آرہی ہیں اور انہیں 55 سالہ براڈ پٹ کی نئی گرل فرینڈ کے طور پر پہچانا جارہا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی ملاقات گزشتہ سال ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا معاشقہ چل رہا ہے۔ان دونوں کی ایک ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، لیکن اس حوالے سے بریڈ پٹ نے خود کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Image result for Brad Pitt has been 'dating' jewelry designer and spiritual guru Sat Hari Khalsa

رپورٹ کے مطابق سکھ روحانی پیشوا خاتون ست ہری خالصا ڈیزائنر بھی ہیں جو زیورات ڈیزائن کرتی ہیں۔ ہری خالصا کے ڈیزائنر برینڈ کا نام "امرت جیولری" ہے جو انہوں نے اپنی بیٹی کے نام پر رکھا ہے۔

ہالی وڈ اداکار کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ بریڈ پٹ کو ست ہری خالصا اس لیے پسند آئیں کیوں کہ وہ ایک بہادر خاتون ہیں جن کی سوچ نہایت خوبصورت ہے۔