Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہوش حیات کی شٹ اَپ کال، ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

شائع 02 اکتوبر 2019 05:01am

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر مزید آواز اٹھاتے ہوئے ایک اور ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہیں کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں  مہوش حیات کا کہنا ہے کہ 'البتہ کسی صفائی کی ضرورت نہیں، لیکن یہ اسی تقریب کا ایک کلپ ہے جس میں شاید میں کشمیر کے حوالے سے ہی بات کررہی ہوں۔ ایسی بہت سی کلپس موجود ہیں، اس لئے مستقبل میں میری تضحیک کرنے سے پہلے پوری تصویر ضرور دیکھیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس طرح میرے تشخص کو داغدار کرنا مجھے کشمیر کیلئے  لڑنے سے ہرگز نہیں روک سکتا، میں اس بات سے کوش ہوں کہ میری رائے اتنی معنی رکھتی ہے۔ میں اسے ایک ذمہ داری کے طور پر یدکھ ہی ہوں اور جہاں بھی ناانسافی دیکھوں گی اس کے خلاف آواز اٹھانے سے شرماؤں گی نہیں۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا، جس میں اُن سے کشمیر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس موضوع پر کچھ کہنے سے منع کیا گیا ہے۔

پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ اور صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کیمرے کے سامنے جواب دینے پر ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئیں۔

تاہم کراچی میں ہونے والی ایک نجی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہزاروں یتیم بچے ہیں، ان کیلئے آپ کیا کہیں گی؟

 اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں پی آر کمپنی نے ایونٹ سے ہٹ کر بات کرنے سے منع کیا ہے، صحافی کی بار بار درخواست کے باوجود اداکارہ نے کشمیر کے موضوع پر بات کرنے سے منع کردیا تھا۔