Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کا سُپر سانک میزائل "براہموس" کا تجربہ

شائع 02 اکتوبر 2019 04:28am

نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اپنی تاریخ کا سب سے خطرناک سُپر سانک میزائل "براہموس" کا تجربہ کیا ہے۔

پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت نے اپنے جنگی جنون کا کھلے عام اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا براہموس سوپر سانک میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے۔ بھارت نے کچھ عرصہ قبل بھی براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ تجربہ بھارتی ریاست راجستھان میں کیا گیا تھا۔

بھارت کا دعویٰ ہے کہ براہموس سپر سانک میزائل زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے۔ جبکہ اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اپنی میزائیل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے، جس کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید تیزی آسکتی ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس وقت پاکستان کا میزائل نظام بھارت کے میزائلوں سے کہیں زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔