Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی ٹریننگ سے بچنے کیلئے 24 سالہ نوجوان کی 81 سالہ خاتون سے شادی

شائع 02 اکتوبر 2019 03:43am

کیف: یوکرائن کے 24 سالہ طالب علم نے آرمی کی ٹریننگ کی لازمی شرط سے بچنے کیلئے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں 24 سالہ نوجوان نے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنی 81 سالہ کزن زنائڈا اِلارینوونا سے شادی رچالی۔ تاہم اس شادی کا مقصد یوکرائن میں ہر طالب علم کو ایک سال کی لازمی فوجی ٹریننگ سے بچنا تھا۔

ہر طالب علم کی طرح 24 سالہ الیگزینڈر کو بھی ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں نزدیکی آرمی کیمپ میں جاکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ وہ ایک سالہ لازمی کورس میں شرکت کرسکے، تاہم طالب علم ٹریننگ میں حصہ نہیں لینا چاہ رہا تھا۔ جس سے بچنے کیلئے اس نے ایک ایسے قانون کا فائدہ اُٹھایا جس میں صرف اس شخص کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل تھی جس کا اپنی کمزور یا بیمار اہلیہ کی دیکھ بحال کیلئے گھر پر رہنا ضروری ہو۔

 چنانچہ طالب علم نے 81 سالہ خاتون سے شادی کرکے بہانہ تیار کرلیا۔

یوکرائن میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کیلئے ایک سالہ آرمی ٹریننگ لینا لازمی ہوتا ہے، اس لیے 24 سالہ طالب علم 27 سال کی عمر کو پہنچتے ہی خاتون کو طلاق دے گا، کیوں کہ 26 سال سے زائد عمر والوں پر آرمی ٹریننگ لازمی نہیں۔