Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بی ایس ایف فوجی کی لاش پاکستان نے بھارت کے حوالے کردی

شائع 01 اکتوبر 2019 05:58pm

پاکستان نے بی ایس ایف کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کردی ، آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کا سب انسپکٹر پری توش منڈل نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بی ایس ایف کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کردی۔

 بی ایس ایف کا سب انسپکٹر پری توش منڈل نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔ بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش مقبوضہ کشمیرسے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی۔ بھارتی حکام کی جانب سے لاش کی تلاش کیلئے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا گیا۔

رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد لاش ریکور کر کے حوالے کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق لاش فوجی قواعد کےمطابق بی ایس ایف کے حوالے کی گئی۔